نریندرمودی

نریندرمودی کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔