لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس کے نجی کالج کے مالک کے بیٹا کو قتل کرنے کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے ،ملزم عبد اللہ علی نے کمرہ عدالت میں گرفتاری دے دی ۔
جسٹس جواد ظفر نے ملزم عبداللہ علی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی ۔مدعی کی جانب سے برہان معظم ایڈووکیٹ اور میاں تسبم علی پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم پولیس کو گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں ،عبوری ضمانت واپس کی جائے ۔عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا ۔جس کے بعد ملزم نے کمزہ عدالت میں آکر گرفتاری دیدی ۔
پولیس ملزم عبداللہ علی کو گرفتار کرکے ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئی ۔ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،ملزم پر مقتول احمد جاوید کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔









