ٹریکٹر

نجی ٹریکٹر سازادارے نے پیداواری لاگت بڑھنے پر ٹریکٹر کی قیمتیں بھی بڑھا دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نجی ٹریکٹر سازادارے نے پیداواری لاگت بڑھنے پر ٹریکٹر کی قیمتیں بھی بڑھا دی۔تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ساز اداروں نے بھی قیمتیں بڑھا دیں ۔ایک نجی ٹریکٹر ساز ادارے نے ٹریکٹر قیمت میں دو لاکھ 52 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔ 55 ہارس پاور ٹریکٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 26 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا۔

65 ہارس پاور ٹریکٹر ایک لاکھ 44 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔ 75 ہارس پاور ٹریکٹر ایک لاکھ 86 ہزار روپے مہنگا ہو گیاجبکہ 85 ہارس پاور ٹریکٹر کی دو لاکھ 52 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جون سے ہو گا۔