لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجانے مہمند ڈیم منصوبے کے نام پر کتنے ڈیم فولز بنیں گے ؟ پشاور میں مزدوروں کی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے نام پر عمران صاحب کے اوران کے کارٹیلز، مافیاز اور اے ٹی ایمز کے کتنے اورگھر بنیں گے؟ نواز شریف اور شہباز شریف کی امانت، دیانت اور شفافیت سے شروع کئے گئے منصوبوں میں عمران مافیا کرپشن کا گند ڈال رہا ہے ،
عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل میں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ٹویٹ نوازشریف اور شہباز شریف نے اربوں اور کھربوں کے منصوبے لگائے اور ان چوروں نے متعنازہ بنایا آج نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں سے عمران خان دیہاڑی لگا رہے ہیں آٹا چینی، بجلی، گیس ،دوائی، ایل این جی، فارن فنڈنگ کے بعد رنگ روڈ کی اربوں کی کرپشن کے مجرم عمران صاحب کو منصوبوں پر عملدرآمد اوران کے افتتاح سے روک دیاجائے۔
پاکستان صحت کارڈ پروگرام وزیراعظم نواز شریف نے 2016 میں میں شروع کیا مہمند ڈیم کا انجینئرنگ ڈیزائن مسلم لیگ ن کی حکومت میں اپریل 2017 میں مکمل ہوا CDWP 19 مارچ 2018 کو پی سی 1 کو منظور کیا،ECNEC نے 26 اپریل 2018 کو 2 ارب روپے PSDP میں مختص کئے اور ضابطے کی تمام کارروائی شفاف انداز میں مکمل کرنے کے بعد 2019 میں اس پر کام کا آغاز کیا گیا۔









