نبیل قریشی

نبیل قریشی نے اگلی نئی ویب سیریز’’ لیاری گینگ وار ‘‘پر بنا نے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ہدایت کار نے نبیل قریشی اپنی اگلی نئی ویب سیریز’’ لیاری گینگ وار ‘‘پر بنا نے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ویب سیریز کی تیاری بہت جلد شروع ہوگی اور اس نئے پراجیکٹ کو نبیل قریشی اور فیزا علی میرزا مشترکہ طور پر ہدایت کریں گے جو اب تک اس منصوبے کے پروڈیوسر / مصنف کی حیثیت سے شامل ہیں۔

مزید یہ کہ وہ پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کریں گی اور اس پروجیکٹ کو فلم والا پروڈکشن بینر کے تحت تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی’’ او ٹی ٹی‘‘ پلیٹ فارم پر ویب سیریز جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وہ پلیٹ فارم کونسا ہوگا اس کی تفصیلات ابھی تک انکشاف نہیں کی گئی ہیں لیکن یہ ویب سیریز واقعتا پاکستان کی پہلی بڑی ویب سیریز ہوگی جس کو پاکستانی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔