شہبازاکمل جندران۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی نے بادی النظر میں اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ فارچونر یا ڈبل کیبن گاڑی استعمال کرتے ہیں۔
ایک سوال کے تحریری جواب میں دفتر ڈائریکٹر جنرل بتایا یے کہ ڈی جی ایکسائز کے استعمال میں محض ایک ہی 13 سو ہارس پاور کی ٹیوٹا کرولا گاڑی یے جس یے لئے انہیں ماہانہ 175 لیٹر پٹرول ملتا ہے۔
اور 8 فروری 2023 کو ڈی جی ایکسائز کی اس گاڑی پر 73 ہزار 6 سو روپے جبکہ 30 مارچ 2023 کو اسی گاڑی پر دوبارہ 70 ہزار 7 سو روپے خرچ ہوئے۔
واضح رہے کچھ عرصہ قبل خبریں میڈیا میں آئی تھیں کہ ڈی جی ایکسائز فارچونر گاڑی استعمال کرتے ہیں جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی جبکہ بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایکسائز فارچونر گاڑی کے ہمراہ ڈبل کیبن گاڑی بھی استعمال کرتے ہیں۔ حالانکہ انہیں ان دونوں کیں سے کوئی ایک بھی گاڑی سرکاری طورپر الاٹ نہیں ہوئی۔








