بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے پریس ترجمان شو گوئی شیانگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ نام نہاد ”ویغور خصوصی عدالت”چین مخالف مغربی قوتوں کا ایک تماشا ہے،یہ ”عدالت ”نہ صرف بین الاقوامی نظم و نسق کی شدید پامالی ہے ،بلکہ سنکیانگ کے دو کروڑ پچاس لاکھ عوام کے خلاف سنگین اشتعال انگیزی بھی ہے۔شو گوئی شیانگ نے نشاندہی کی کہ یہ “عدالت ” امریکہ سمیت چین مخالف مغربی قوتوں اور”ورلڈ ویغور کانگریس”جیسی تنظیم کی مشترکہ سازشوں سے قائم ہوئی جو چین کی مخالفت کرنے والی دہشت گردانہ نوعیت کی تنظیم کی حیثیت رکھتی ہے،
اس کی کوئی ساکھ نہیں ہے،قانونی لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ ”عدالت ”بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے مطابق نہیں ہے اور یہ کوئی ”فیصلہ ”سنانے کی اہل نہیں ہے۔ اس ”عدالت ”کا مقصد ہی سنکیانگ کی ساکھ کو خراب کرنا اور سنکیانگ امور نیزچین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا ہے۔یہ چین مخالف مغربی قوتوں کا چین کے خلاف ہتھیار ہے۔