راجہ بشارت

ناموس رسالتﷺ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا، راجہ بشارت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم نے ختم نبوت پر دوٹوک موقف اپنایا،

عمران خان نے اس معاملے پر پوری قوم کی ترجمانی کی۔ راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی کی کارروائی کی گئی، ملک احمد خان نے قوائد و ضوابط کے مطابق جو بات کی پورے ہاوس نے اسے سراہا، پولیس کے کردار کو سراہنا چاہیے جو روزہ رکھ کر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے میدان میں ہے، پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم ہی ایسا ہے کہ تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔