وہ پاگل سی

نامور ہدایتکار سید فیصل بخاری کی ڈرامہ سیریل ”وہ پاگل سی “ کو ڈرامہ شائقین سے پزیرائی حاصل ہونا شروع ہوگئی

لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور ہدایتکار سید فیصل بخاری کی ڈرامہ سیریل ”وہ پاگل سی “ کو ڈرامہ شائقین سے پزیرائی حاصل ہونا شروع ہوگئی

جبکہ ڈرامہ سیریل معروف میزبان و اداکار سہیل مرزا کے کردار کو پسند کیا جارہا ہے جس میں وہ ایک بزنس مین کا کردار نبھارہے رہے اس ڈرامہ کی کاسٹ میں معروف اداکار بابر علی، زوباب رانا، زارااحمد،عمر شہزاد،سمیت دیگر فنکار شامل ہیںڈرامہ سیریل کی مقبولیت کے خاصے چرچے شوبز حلقوں میں کئے جارہے ہیں جبکہ ڈرامہ شائقین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اداکار سہیل مرزا اس ڈرامے میں اہم کردار نبھارہے جبکہ اس کے علاوہ وہ دیگر ڈراموں فلموں کے ساتھ ساتھ ایک نجی شو کی میزبانی بھی کر رہے ہے