لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور فیشن ڈیزائنر و گلوکارہ حلینا خان نے اپنا نیا ویڈیو سونگ ”عشق ہے اک سزا”’ کو ورلڈ وائیڈ دنیا بھر میں ریلیز کردیا ویڈیو سونگ کو موسیقی کے دلدادہ افراد کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں ویوز تک پہنچ گئی
اس ویڈیو سونگ کو نامور موسیقار علی مصطفیٰ نے پرڈیوس کیا اور عرفان سلیم نے اس کو لکھا اور کمپوز کیا جبکہ گانے کو ہدایتکار شکیل بن افضل نے ڈائریکٹ کیا ویڈیو سونگ میی گلوکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی حلینا خان نے کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامور فیشن ڈیزائنر ماڈل و گلوکارہ حلینا خان نے کہا میرے نئے ویڈیو سونگ کو شائقین میوزک کی جانب سے بے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ میوزک حلقوں کی جانب سے میری اس کاوش کو بہت پزیرائی حاصل ہو رہی ہے جس کی وجہ میری حوصلہ افزائی ہورہی ہے اس گانے کی کامیابی کے بعد میں نے اپنی میوزک البم سے مزید گانوں کی ویڈیو پر مزید کام شروع کردیا ہے
انہوں نے کہا کہ میں نے باقاعدہ میوزک کی تربیت حاصل کر رکھی میوزک زندگی بھر سیکھنے کا عمل ہے انہوں نے کہا کہ اپنے مداحوں کو رمانوی پاپ پنجابی ہر قسم کی موسیقی فراہم کرونگی جلد اپنے ویڈیو سونگ کی لانچنگ تقریب کا اہتمام بھی کررہی ہوں جس میی شوبز اور میوزک کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں گی