وزیراعظم عمران خان

ناموافق موسمی حالات کے باوجود تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا، وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناموافق موسمی حالات کے باوجود تربیلا ڈیم اپنی انتہائی سطح تک بھرگیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الحمدللہ ناموافق موسمی حالات کے باوجود تربیلا ڈیم اپنی انتہائی سطح تک بھرگیا ہے۔

تربیلا ڈیم کا بھرنا پن بجلی کی پیداواراورزراعت کے لیے انتہائی اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بہترطورپرپانی کے نظام کوریگولیٹ کرنے پرواپڈا اورارسا کی کوششیں قابل تعریف ہیں