کراچی ( رپورٹنگ آن لائن)سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز سے شکست پر قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نجی ٹی وی پروگرام’ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جب آپ نامعلوم کھلاڑیوں کی ٹیم سے ہاریں گے تو شور تو مچے گا۔انہوں نے کہا کہ دو دن کی چھٹی ہے گھر جاکر آرام کریں، ایک میچ جیت کر ہم خود اعتمادی کا شکار ہوجاتے ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ پانچ چھ سال سے ہماری کرکٹ پیچھے چلی گئی ہے، ہم بول کر چلے جائیں گے انہوں نے اپنی ہی کرنی ہے۔
واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز 1ـ1 سے برابر کردی اور 34 سال بعد پاکستانی سرزمین پر کامیابی بھی حاصل کرلی۔پاکستان کو جیت کے لیے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو صرف 6 وکٹیں درکار تھیں۔ لیکن پاکستانی بیٹرز نے فلاپ شو پیش کیا اور 6 کھلاڑی کل کے مجموعے میں صرف 58 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئے۔
یوں میچ کا نتیجہ پہلے سیشن کے ابتدائی سوا گھنٹے میں ہی برآمد ہوگیا۔ دوسرے میچ میں بابر اعظم، نہ شان مسعود، محمد رضوان نہ سلمان علی ا?غا اور نہ ہی سعود شکیل کوئی بڑا نام بڑا اسکور نہ کر سکا۔ ٹاپ اسکور بابر اعظم (31) رنز کے ساتھ رہے۔ محمد رضوان (25)، کامران غلام (19)، سلمان ا?غا (15) اور سعود شکیل (13) ڈبل فیگرز میں داخل ہونے والے دیگر کھلاڑی تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے پانچ، کیون سنکلیئر نے تین جب کہ گوڈاکیش موتی نے دو کھلاڑیوں کو آأٹ کیا۔