اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم کی نااہلی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ قابو سے باہر ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور نے عوام کو شدید گرمی کی لہر میں 16 16 گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں نالائق وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ قابو سے باہر ہوگئی۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ جولائی کے مہینہ میں بھی عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا گا، یہ تباہی حکومت بن گئی ہے۔