شازیہ مری

نالائق وزیراعظم نے پٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پیہ جام کردیا ہے، شازیہ مری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم نے پٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پیہ جام کردیا ہے،عمران خان پٹرول قیمتوں میں اضافے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ، منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کو اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ لاڈلے نے قوم کو رلایا بھی رول بھی دیا ہے، تبدلی تباہی کی وبا بن چکی ہے اس وبا سے نجات ضروری ہے،عمران خان پٹرول قیمتوں میں اضافے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں، منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی مافیا عمران خان کا اے ٹی ایم مشین ہے، یہ پہلی حکومت ہے جو رات کی تاریکی میں پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔