نازش جہانگیر

نازش جہانگیر کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ نازش جہانگیر کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

نازش جہانگیر نے حال ہی میں انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس نے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ویوز اور لائیکس حاصل کر لیے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت مغربی لباس زیب تن کیا ہے .

اور ویڈیو کے بیک گرائونڈ میں نامور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور گلوکارہ جیسلین رائل کا گانا ہیریے چل رہا ہے۔وہ ویڈیو میں دوسری طرف دیکھتے ہوئے دانتوں سے ناخن چبا رہی ہیں۔ پھر وہ کیمرے کی طرف دیکھتی ہیں اور شرما جاتی ہیں۔اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔