ریفرنس پراسس

نارووال سپورٹس سٹی اسکینڈل کیس ،نیب کو ریفرنس پراسس میں وقت دینے کی استدعا منظور ،سماعت 26اگست تک ملتوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کو ریفرنس پراسس میں وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 26اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔

پیر کو احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔احسن اقبال کے جونیئر وکیل سکندر اعجاز عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دور ان سماعت نیب کی جانب سے ریفرنس دائر نہیں کی جا سکی ۔ایک مرتبہ پھر نیب نے ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید وقت کی استدعا کی کی گئی ۔

نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ ریفرنس پراسس میں ہے، کچھ وقت دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی