کراچی (رپورٹنگ آن لائن)مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے شرمیلا فاروقی اور نادیہ خان کے تنازع پر کہا ہے کہ نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں کہ شرارت نہ کی ہو۔شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی ۔
پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے کہا کہ نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں کہ شرارت نہ کی ہو۔انہوں نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کو اب نادیہ خان سے جھگڑا ختم کردینا چاہیے۔شائستہ لودھی نے کہا کہ مارننگ شو میں لوگ اب کچھ نیا، کچھ معلوماتی دیکھنا چاہتے ہیں، 65 فیصد لوگ مارننگ شوز کے مواد سے بیزار ہوں گے۔