شہباز گل

نااہل لیگی درباری میں نہ مانوں کی گردان میں مصروف ہیں، پوری دنیا مانتی ہے ن لیگ ملکی معیشت کو ڈبو کر گئی مگر یہ نہیں مانتے، شہباز گل

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی رہنما احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل لیگی درباری میں نہ مانوں کی گردان میں مصروف ہیں، پوری دنیا مانتی ہے کہ ن لیگ ملکی معیشت کو ڈبو کر گئی مگر یہ نہیں مانتے۔اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ نااہل لیگ 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کر گئی، ن لیگ کے دور میں برآمدات میں صفر فیصد اضافہ ہوا، تحریک انصاف نے تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کر کے اسے سرپلس کیا۔

شہباز گل نے کہا کہ کورونا کے باوجود کاروبار اور صنعتوں کو استحکام دیا، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ہر سال 4 ارب کا اضافہ ہو رہا ہے۔شہبازگل نے کہا کہ 160 ارب کی ٹیکس چھوٹ دے کر کاروبار میں اضافہ ممکن بنایا، آج کے پاکستان میں ملک لوٹنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔