ا سلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ نااہل عمران خان کو نااہلیت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری ہو گیا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ نام نہاد امین اور صادق آج جھوٹا ثابت ہو گیا ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے والوں پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔
انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کے سلیکٹڈ قرار پانے والے پر منتخب کی مہر تصدیق ثبت ہو گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ممبر پارلیمنٹ کی تصدیق کرنے والے الیکشن کمیشن نے جھوٹے شخص کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا ہے ۔