اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل شریف اور انکے درباریوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کا ڈاکہ ڈالنے والے روز ایل این جی پر لیکچر دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے شریف خاندان کے زیرِ سایہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، شریف خاندان کے کرائے کے وزیراعظم جمہوریت کے بھاشن دینا چھوڑ دیں، درباریوں کو وہی نظام پسند ہے جس میں وہ لوٹ مار کر سکیں۔
شہباز گِل نے مزید کہا کہ ملک کا وزیراعظم ہوکر بھارت میں کاروبار کرنے والے پارلیمانی آداب سکھا رہے ہیں، 2018 میں عوام نے نااہل لیگ کو ریجیکٹ کیا اور 2023 میں بھی نااہل اور بھگوڑا لیگ رسوا ہوگی، نااہل شریف اور انکے درباریوں کی پاکستانی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں رہی۔