شہباز گل

نااہل درباری خاطر جمع رکھیں اگلے 5 سال بھی خان کے ہیں، شہباز گِل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نااہل درباری خاطر جمع رکھیں اگلے 5 سال بھی خان کے ہیں۔

بدھ کو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا کی معیشتیں تباہ ہوئیں مگر پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ عمران خان عوام کی واحد امید ہیں، نااہل درباری خاطر جمع رکھیں اگلے 5 سال بھی خان کے ہیں، نااہلوں نے 5 سال میں صفر فیصد برآمدات اضافہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر 2021 میں برآمدات 17.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2.471 بلین ڈالر ہو گئیں۔