ڈاکٹر شہباز گل 199

نااہل درباریوں کی ڈیوٹی جعلی پروپیگنڈے کی ترویج ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہل درباریوں کی ڈیوٹی جعلی پروپیگنڈے کی ترویج ہے، نااہل و نالائق اپنے مذموم مقاصد کیلئے ڈان لیکس جیسے ملک دشمن کام کرتے رہے ہیں ، گھٹیا سیاست بچانے کیلئے انہوں نے صحافت میں لفافے کو فروغ دیا، جبکہ اربوں کے اشتہارات بانٹ کر صحافت کو گدلا کرنے والے ن لیگی نااہل ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہر مافیاز پر ہاتھ ڈالا جبکہ ڈھیلے کی کرپشن نہ ملنے کا راگ آلاپنے والوں کے خلاف اربوں ڈکار جانے کی کیس ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ خادمِ اعلی نے خدمت کے نام پر اربوں کے ڈاکے ڈالے ہیں۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ ڈھٹائی کی اعلی مثال نااہل عوام کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر سچ چھپانا چاہتے ہیں،ڈھٹائی دیکھیں لندن مفرور کے درباری بھاگنے کے طعنے دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں