کمالا ہیرس

نااہل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کو خستہ حالی میں دھکیل دیا ہے، کمالا ہیرس

ڈوور(ر پورٹنگ آن لائن) امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ نائب صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل صدر نے امریکہ کو خستہ حالی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق

کمالا ہیرس نے گزشتہ روز ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے ساتھ ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں ایک ہائی سکول

کے جمنازیم میں انتخابی مہم کی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ جوبائیڈن کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ لمحہ امریکہ کے لیے

نااہل قیادت کو اس کے حقیقی انجام کو پہنچانے کا ہے کیونکہ ہمیں ہماری معیشت، صحت، اپنے بچوں، اپنے ملک کا خیال

رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت پر رو رہا ہے کیونکہ ہمارے پاس ایسے صدر ہیں جو انہیں منتخب

کرنے والے عوام کی بجائے اپنے بارے میں زیادہ سوچتا ہے لیکن انہیں سابق صدر باراک اوباما اور سابق نائب صدر جوبائیڈن

ے طویل المدتی معاشی توسیع وراثت میں ملی ہے اور انہوں نے وراثت میں ملنے والی ہر چیز کو سیدھا زمین پر گرا دیا ہے.

اور یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب ہم ایک بڑے عہدے کے لیے نااہل شخص کو منتخب کرتے ہیں.

اس لیے ہمارا ملک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں خستہ حالی سے دوچار ہے جس سے دنیا میں ہماری ساکھ متاثر ہوئی ہے۔