اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں آنے والے پاور بریک ڈاون پر کہا کہ نااہلی کی سزا پوری پاکستانی قوم ادا کر رہی ہے۔
بجلی کے بڑے بریک ڈاون پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اندھیرے میں ڈوبا اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہل، نالائق حکومت کو کچھ علم ہی نہیں، وزرا اور ترجمانوں کی فوج عملی طور پر اندھیرے میں ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کلہ نااہلی کی ایک قیمت اور سزا ہے جسے آج پوری قوم ادا کر رہی ہے۔









