اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے رواں برس دوسرے غیرملکی دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ سعودی عرب کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس اجلاس 10 جنوری کو جدہ میں منعقد ہو گا۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس اجلاس اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو بطورِ ملک تسلیم کے خلاف منعقد کیا۔ جا رہا ہے، پاکستان سمیت مسلم ممالک کی اکثریت بالخصوص مشرق وسطی ممالک اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر چکے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسرائیل کی اس تازہ سازش کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی جانب سے بھی اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے بھرپور مذمت کی جائے گی۔رواں برس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنے غیرملکی دوروں کی ابتدا چین سے کی تھی، اسحاق ڈار 3۔جنوری کو چین کا دورہ کرنے والی پہلی غیرملکی شخصیت تھے۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ انہوں نے 4 جنوری کو بیجنگ میں پاک چین اعلی سطح اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کی، وہ رواں برس چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے والے پہلے غیرملکی راہنما تھے۔









