اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ہفتہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے سی ای او عامر حیات نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق عامر حیات نے پی ڈی ایم کی حکومت کے 2022-2023 کے دروان پی آئی اے اور سی اے اے کو آئی سی اے او کے معیارات کے حصول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جا نے کے نتیجہ میں نومبر 2024 میں یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں۔
انہوں نے وزیر خارجہ کی جانب سے برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی کے لئے ان کی مسلسل سفارتی معاونت کو سراہا۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ اور وزارت خارجہ امور برطانیہ کے حکام کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں تاکہ جلد از جلد ان پروازوں پر عائد پابندی ختم ہوسکے۔