مدینہ منورہ (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نماز اور نوافل ادا کیے۔
نائب وزیراعظم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عمرہ کی سعاد ت حاصل کی۔انہوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔