نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر بیلجیم کے ہم منصب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ میکسم پریووٹ سے ملاقات کی۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت، ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔