محمد اسحاق ڈار 33

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس کا ٹیلی فون

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے متواتر اعلیٰ سطحی تبادلوں اور پاک یورپی یونین تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دوطرفہ اور کثیر جہتی تناظر بشمول نومبر میں برسلز میں ہونے والے پاکستان-یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران مسلسل مصروفیت کی منتظر ہیں۔

انہوں نے حالیہ علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں