اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار اور ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فدان نے اتوار کو دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دفترِ خارجہ کے کے مطابق اسحٰق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور 10 تا 11 جولائی کو کوالالمپور، ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم پر بھی بات ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔