محکمہ صحت

نائب قاصد جیت گیا،محکمہ صحت ہار گیا

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنیوز رپورٹر۔

لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ صحت کو رضابشیر نامی نائب قاصد سے کوارٹر خالی کروانے سے روک دیا ہے۔

رضا بشیر نے اپنے وکیل میاں روف احمد کی وساطت سے دائر کردہ پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا

کہ اسے پبلک ہیلتھ سکول آف نرسنگ منٹگمری روڈ لاہور میں کوارٹر الاٹ ہوا تھا جسے محکمے کی طرف سے کسی وجہ کے بغیر خالی کرنےکا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت محکمے کو اس غیرقانونی اور غیر آئینی اقدام سے روکے۔

جس پر عدالت عالیہ لاہور کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے رضا بشیر کے حق میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے۔سیکرٹری صحت پنجاب کو 8 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے کوارٹر خالی کروانے سے روک دیا ہے