اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے،واقعے کے ذمے داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اپنے بیان میں شیری رحمان نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے،واقعے کے ذمے داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
شیری رحمن نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کو تباہ کرنے کی تمام تر مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ شیری رحمن نے کہاکہ تخریب کار ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔شیر ی رحمان نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا ء کی ۔