بلاول بھٹو زرداری

نئے میثاق جمہوریت کو منشور بنا کر حکومت کیخلاف نکلنا ہو گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں نئے میثاق جمہوریت کو اپنا منشور بنا کر حکومت کے خلاف نکلنا ہو گا۔اتوار کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور آج عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمن
اس ملک میں اگر جمہوریت نہیں ہو گی تو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں کرائم بڑھتا جا رہا ہے اور منتخب نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے آواز نہیں سنی جاتی۔ ہماری کوشش تھی کہ بجٹ سے پہلے اے پی سی کروائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اے پی سی سے عوام بیانات اور قرارداد نہیں بلکہ ٹھوس لائحہ عمل چاہتے ہیں اور جب ملک میں جمہوریت نہیں ہوتی تو معاشرے کو ہر طرف سے کمزور کیا جاتا ہے۔ دو سال میں ہمارے معاشرے کو بہت زیادہ نقصان ہوا اور ملک میں جرائم بڑھے ہیں۔تاریخی بارشوں کے دوران عوام کو لاوارث چھوڑا گیا جبکہ ماضی میں قوم کو اس طرح کی آفات میں لاوارث نہیں چھوڑا گیا۔

ہم چاہتے ہیں ایک نیا میثاق جمہوریت ہو اور اس کو اپنا منشور بنا کر نکلنا ہو گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں مطالبہ کرنا ہو گا کہ انتخابات میں ایک جیسے مواقع دینا ہوں گے اور ہم سب مل کر عوام کو اس مصیبت اور عذاب سے ا?زادی دلوا کر رہیں گے۔ ہمیں اپنے ایوانوں کو ا?زاد کروانا پڑے گا اور اگر ہم یہ نہ کر سکے تو پھر ہم اپنی عوام کو کیسے یقین دلائیں گے کہ ہم انہیں اس مصیبت سے نجات دلائیں گے۔