ایف بی آر

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ایف بی آر کو 413 ارب روپے کے نیٹ رینیو کی وصولی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے413 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے جو اس عرصہ کے مقررہ ہدف342 ارب روپے سے71 ارب اضافی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران حاصل ریونیو کا حجم 303 ارب روپے تھا، اس اعتبار سے رواں سال نیٹ ریونیو میں 36فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعدمحصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے، یہ وصولیاں جولائی کے ماہ میں ہونے والی وصولیوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ایف بی آر ترجمان کے مطابق ریونیو میں اضافہ حکومت کی معاشی بحالی کے سلسلے میں تسلسل سے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔