کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے رائٹرز اور شاعر ابھر کر سامنے آئیں، نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے،کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ عالمی اردو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، آرٹس کونسل داد کی مستحق ہے جو اتنابڑا ادبی میلہ سجارکھاہے،
فواد چوہدری نے کہا کہ اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں شامل ہے، پوری دنیا میں ہماری زبان پہچانی جاتی ہے جس کی بڑی وجہ اردو لٹریچر پر کیا جانے والا انتھک کام ہے، اسی وجہ سے اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ کراچی میں 25دسمبر کوقائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کاجشن منائیں گے،قائداعظم کی سالگرہ پرمیلہ منعقد کیا جائے گا،
ساتھ ہی فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ شعبہ فلم کی بہتری کےلیے کام کر رہے ہیں اور ٹیپو سلطان اوربابر پر فلم بنانے جا رہے ہیں، اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے سارے منصوبے کاغذوں میں ہیں، ہم نے ان منصوبوں کو مکمل کیا ہے، کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ ن لیگ اورپی پی کتنے پانی میں ہیں۔