قبضہ مافیا 298

نئے سال کے آغاز پر لاہور کا قبضہ مافیا بے لگام،انتظامیہ بے بس ،شالیمار ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار

جعفر بن یار

صوبائی دارلحکومت لاہور میں متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، ،،، رپورٹنگ کو موصول ہونے والی تصاویر کے مطابق لاہور کے شالیمار ٹاون کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے،،،،
قبضہ مافیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شالیمار ٹاون میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے حوالے سے ایک سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے،،، جس کے سربراہ ریونیو افسر واجد علی شاہ ہیں،،، لیکن سکواڈ بنانے کے باوجود شالیمار ٹاون کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں،،،
قبضہ مافیا
بتایا جا رہا ہے کہ
نیا سال کے پہلے روز ، لاہور کے لینڈ مافیا کی جانب صوبائی حکومت کی اراضی پر قبضے،کرنے کی بیناد رکھ دی گئی ہے،،،،
قبضہ مافیا

ذرائع کے مطابق
عاصم ٹاون ، علی ٹاون ، مہتاب پارک ، منظور کالونی ، جلو ویلی ، ڈیال ہاوس ، ہجویری سکیم میں مبینہ طور پر متعلقہ اہلکاروں کی ملی بھگت سے تعمیرات شروع ہیں،،،
قبضہ مافیا

ذرائع کے مطابق
عاصم ٹاون میں صوبائی حکومت کی پانچ مرتبہ واہ گزار کروائی جانے والی اراضی پر تعمیر شروع ہیں
زرائع کے مطابق نیا سال کے پہلے روز صوبائی حکومت کی 30 کروڑ سے زائد قیمتی اراضی پر تعمیرات شروع بھی کی گی ہے تعمیرات آخری مراحل میں تھی ان کو مکمل بھی کیا جارہا ہے
قبضہ مافیا

سرکاری اراضی کے تحفظ کیلے تشکیل دیے جانے والا سکواڈ بھی تاحال فیلڈ میں نہ جاسکا
تحصیلدار رانا ندیم کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کو گرائے جانے کے حوالے سے اقدامات کئے جاییں گے ،،،
قبضہ مافیا

ریونیو افسر واجد علی شاہ نے بتایا کہ تحصیلدار رانا ندیم ہمارے ہیڈ ہیں وہ ہی بہتر بتا سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں