گریٹ گجر'

نئی پنجابی فلم”گریٹ گجر”کا نصیبولال کی آوازمیں گانا ریکارڈ

خالق نگر(رپورٹنگ آن لائن)نئی پنجابی فلم”گریٹ گجر”کا گزشتہ روزلاہورکے مقامی اسٹوڈیومیں گلوکارہ نصیبولال کی آوازمیں گانا ریکارڈکیا گیا،اس گانے کے شاعر الطاف باجوہ،میوزک اشفاق علی نے مرتب کیا ہے،اس فلم کا میوزک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،

رواں ماہ اس کی عکسبندی کا باقاعدہ آغازکردیا جائے گا،اس فلم کا ٹائٹل رول اداکارحیدرگجراداکررہے ہیں،فلمسازخلیل گجرہیں جبکہ ہدائیتکاروحیداعوان ہیں،مذکورہ فلم کوعیدالفطرپرملک بھرمیں ریلیزکردیا جائے گا۔