احمد الشرع 66

نئی شامی حکومت کا اعلان ہفتے کے روز ہو گا

دمشق(رپورٹنگ آن لائن) نئی شامی حکومت کا اعلان ہفتے کے روز ہو گا۔عرب ٹی وی کے ذرائع کے مطابق الافتا کونسل اور شام کے مفتی اعظم کے تقرر کا اعلان جمعہ کوہو گا۔

ابق شامی صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے جانے کے تین ماہ بعد رواں ماہ کے وسط میں شامی حکام نے عبوری مرحلے کے لیے آئین کا اعلان کر دیا۔ اس مرحلے کی مدت پانچ برس مقرر کی گئی ہے۔ اس دوران میں عبوری صدر احمد الشرع ایگزیکٹو اتھارٹی سنبھالیں گے۔

آٹھ دسمبر کو شامی مسلح اپوزیشن گروپوں کے دمشق میں داخل ہونے اور بشار حکومت کے سقوط کے بعد نئے حکام نے اس وقت تین ماہ کے لیے نگراں حکومت کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں