نئی دہلی، 143

نئی دہلی، مئی میں اموات کی شرح 2.54 فیصد تک جا پہنچی

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)بھارت کے شہر دہلی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نتیجے میں رواں ماہ مئی کے تین ہفتوں کے دوران اموات کی شرح 2.54 فیصد جبکہ بھارت میں 1.14فیصد رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق بتانا ہے کہ دہلی میں رواں ماہ کورونا سے اموات کی شرح ملک کی شرح اموات سے دوگنا سے زائد رہی ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی ریاست بہار اور ہما چل پردیش میں کورونا لاک ڈائون میں توسیع جبکہ مہاراشٹرا میں یکم جون سے کورونا پابندیوں میں بتدریج نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ویکسین کم پڑنے پر 18 سے 44 سال والوں کی ویکسینیشن روک دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں