مقبوضہ بیت المقدس (رپورٹنگ آن لائن)اسرئیلی آرمی چیف اویو کوچاوی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نئی جنگ اسرائیل کے لیے المیہ ثابت ہوگی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ان کی فوج نئی جنگ کے لیے تیار نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریزرو نظام کی تیاری کی عدم موجودگی کے باعث ہم کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑ سکتے اور نہ ہی ریزرو افواج کے بغیر جنگ نہیں جیتی جا سکتی ہے۔ آرمی چیف نے کہا ریزرو میں بٹالین کے کمانڈروں ریزرو افسران اور ریزرو میں موجود آپریشنل اور انٹیلیجنس افسران نے وضاحت کی کہ اگر فوج نے بیانات کو نہیں روکا اور ریزرو نظام کے مسائل حل نہیں کیے تواگلی جنگ “اسرائیل” کے لیے تباہ کن ہوگی۔