لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب
صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے وزیراعظم کی کامیاب جوان سکیم پروگرام کے تحت نوجوانوں کی نئے
کاروبار کے لیے قرضوں کے حصول کیلئے56ہزار سے زائد درخواستوں کو سکیم میں نوجوانوں کی دلچسپی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا
ہے کہ حکومت نے اس سکیم کے تحت نوجوانوں کے لیے اربوں روپے آسان شرائط پر قرضے دینے کیلئے مختص کیے ہیں تاکہ
وہ اپنے کاروباری منصوبوں پر عملدرآمد کرسکیں اور تربیت سے لیس ہوکر اپنا ذاتی کاروبار قائم کرسکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں
نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کا صنعتی شعبہ میں
خدمات سرانجام دینے سے صنعتی شعبہ میں جدت اور نئے نئے آئیڈیاز سامنے آئیں گے جس سے صنعتیں ترقی کرینگے اور نوجوانوں
کو نوکریوں کی بجائے اب اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سکیم سے صنعتی شعبہ بھرپور استفادہ کرکے ملکی معیشت
کے استحکام کیلئے خدمات سرانجام دے گا، انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت وزیراعظم کی ہدایات پر شرح سود
میں مزید کمی اور آسان شرائط اور کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی سے صنعتی شعبہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔نئے کاروباری
کیلئے قرضوں کی فراہمی سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ،بے روزگار ی کا خاتمہ ہوگا۔