اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ نئی آئینی ترمیم کو سمجھنے اور عمل درآمد کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس تفتیش اور اخراج مقدمہ کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دنیا میں جہاں جہاں آئینی عدالت قائم ہے، وہاں ابتدا میں دائرہ اختیار کا مسئلہ درپیش رہتا ہے.
شروع شروع میں آئینی عدالت کے دائرہ کار کا یہاں بھی مسئلہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جب کیس مقرر ہوگا تو یہاں والے کہیں گے کہ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہے، پھر جب وہاں جائیں گے، تو سپریم کورٹ کہے گی کہ آئینی عدالت کا دائرہ کار ہے۔









