کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ کوئٹہ جانے کے لئے کوشاں ہوں تاہم انجن کے نہ چلنے کے سبب ہمیں کراچی سے کوئٹہ جانے والے طیارے سے اتار دیا گیا ہے،
میں اب کوئٹہ پہنچنے کے لئے متبادل انتظامات کے حوالے سے کوشاں ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وزیراعظم کو دہشتگردی سے متاثرہ ان مظلوموں کے مطالبات تسلیم کرنا چاہئیں جو میتوں کے ساتھ پانچ روز سے احتجاج کررہے ہیں