خواجہ آصف

میں ذاتی طو رپر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں ‘ خواجہ آصف

لاہور( رپور ٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میں ذاتی طو رپر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں ۔

پارٹی سیکرٹریٹ میں مرکزی رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں کوکین سپلائی کا الزام لگایا ہے سچ کیا ہے جس پر خواجہ آصف سے نے کہا کہ حنیف عباسی کی بات ان سے سے پوچھیں مجھے کیا پتہ ہے ۔

محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوال پر لیگی رہنما نے کہا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں ۔کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں ذاتی طور پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں ۔