واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پرئیربریک فاسٹ کے موقع پر حاضرین کے ساتھ خوش طبعی کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ جنت تک نہ پہنچ پائیں۔
انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں دہرایا کہ میرے خیال میں، میں اس کا اہل نہیں ہوں اور نہ میں اس کے لیے کچھ کر سکتا ہوں، لیکن میں مذہب کے لیے جو اچھے کام کر رہا ہوں اس کی وجہ سے مذہب اب پہلے سے کہیں زیادہ مقبول اور نمایاں ہو چکا ہے۔









