عباس آفریدی 48

میں بیٹسمین بننا چاہتا تھا ،بولر بن گیا ہوں،عباس آفریدی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ میں بیٹسمین بننا چاہتا تھا تاہم بولر بن گیا ہوں۔ایک انٹرویومیں آل راؤنڈر عباس آفریدی نے کہا کہ انڈر 19 سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں اور اب بھی جس مقام پر ہوں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر ساتھ ٹیسٹ کرکٹر ہوں تو کافی مدد ملتی ہے، اچھی بولنگ نہ ہو تو ڈانٹ بھی پڑ جاتی ہے، بتایا جاتا ہے کہ اس طرح بولنگ کرنی ہے، میچ کے لیے جاتا ہوں تو چاچو عمر گل کی جانب سے فون آتا ہے۔

عباس آفریدی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں مزہ آرہا ہے، سارا کریڈٹ ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر کو بھی جاتا ہے، کوشش کریں گے کہ ٹرافی اپنے ہاتھ میں لیں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ عمر گل کہتے ہیں کہ بولنگ پر زیادہ توجہ دو، کیونکہ میری توجہ بیٹنگ پر زیادہ ہوتی ہے اور میں بیٹنگ پر بھی اتنی ہی محنت کرتا ہوں جتنی بولنگ پر کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اچھا پلیٹ فارم ہے اس سے ہی انٹرنیشنل کھیلتے ہیں ابھی بھی میری کوشش ہوگی کہ اچھی کارکردگی دکھا کر دوبارہ ٹیم میں جگہ بناؤں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں