اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کی بطور وزیر خزانہ عوامی خدمات کو سراہتا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی بطور وزیر خزانہ عوامی خدمات کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے معاشی بحران کیدوران مشکل ترین کام کو اپنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کامیابی سے بات چیت کی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل وقت میں قوم کی خدمت کی، میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اورعزم کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہوں۔