ٹرمپ

میں ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتا،ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ایران میں “نظام کی تبدیلی” نہیں چاہتے کیونکہ اس سے انتشار پیدا ہو گا۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگوکرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین نے انھیں فون کر کے ایران کے معاملے میں مدد کی پیشکش کی۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کرے گا اور جنگ بندی جاری رہے گی۔