مہوش حیات

میں انتخاب نہیں کرتی ،عمل کرتی ہوں، مہوش حیات

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اْنہوں نے خود سے متعلق ایک پیغام بھی دیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات کی جانب سے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ تازہ دم خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

اس تصویر کے کیپشن میں مہوش حیات کا اپنے مداحوں کو خود سے متعلق بتانا ہے کہ ‘وہ انتخاب نہیں کرتیں بلکہ عمل کرتی ہیں۔’مہوش حیات کی اس تصویر کے کمنٹ باکس میں اْن کے مداحوں کی جانب سے اْن کے اس کیپشن اور تصویر کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔