میگا منی لانڈرنگ ریفرنس

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس، آصف زرداری اورفریال تالپورپرفرد جرم عائد کرنے کیلئے9 ستمبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آ باد کی احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 9 ستمبرکی تاریخ مقرر کردی ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت کی۔ سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر9 ستمبرکو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے ایک روز کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

فاضل عدالت نے ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔ جس کے تحت سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر 9 ستمبرکوتمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔